United States: White House Hosts Iftar Dinner

News article, posted 03.24.2010, from United States, in:
Source:
Nawaiwaqt

President Obama invited ambassadors, media representatives and prominent community members for a White House iftar (meal for the breaking of the Ramadan fast at sundown). The president said that Islam was a part of the American religious landscape and that Muslims have freedom of religion in America to practice their faith. He praised Muslim Americans and their accomplishments in America and shared his hope for a new era of relations with the Muslims throughout the world. He emphasized that the iftar was not a unique event taking place at the White House but an event happening daily across centers and mosques in all the 50 states. He specifically praised Bilqees Abdul-Qadr as a role model for Muslim girls and a source of pride for the community for attaining academic excellence in high school.

Original Language Text: 

اوباما کا مسلم کمیونٹی کو افطار ڈنر‘ امریکی مسلمانوں کی خدمات کو خراج تحسین ـ 2 ستمبر ، 2009 نیویارک (طیبہ ضیا سے) صدر اوبامہ نے وائٹ ہاﺅس میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میںامریکی کابینہ کے عہدیداران، مسلم ممالک کے سفیروں اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کو مدعو کیا۔انہوں نے مسلم کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔صدر اوبامہ نے کہا کہ امریکہ کے مسلمانوں کی تمام شعبہ ہائے زندگی میں خدمات قابل تحسین ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق صدر نے گزشتہ روز رمضان افطار ڈنر کے موقع پر اسلام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امریکہ کا اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ایثار' قربانی اور صبر کا پیغام دیتا ہے۔ رمضان افطار اسوقت نہ صرف وائٹ ہاﺅس کے میز تک محدود ہے بلکہ یہ تمام دنیا کے 50 سے زائد ریاستوں کی مساجد میں سحر و افطار کا یہ مہینہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مضبوط مذہبی اعتقاد کا مظہر ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے اہتمام کیا گیا ہے اس کے علاوہ ہمیں اس بات سے بھی خوشی ہے کہ مسلم کمیونٹی نے امریکی ثقافت کے وقار میں بھی اضافہ کیا ہے۔ مہمانوں کے درمیان صدر نے مسلم لڑکی بلقیس عبدالقادر جو یونیورسٹی آف میمفس میں گیارہویں جماعت کی طالبہ ہے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس بچی نے ہائی سکول میں سب سے زیادہ نمبر لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے جو کسی اور طالبہ یا طالبعلم نے نہیں کیا۔ بلقیس نہ صرف مسلمان لڑکیوں کیلئے قابل فخر اور قابل تقلید ہے بلکہ ہم سب کیلئے بھی قابل فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ امریکہ اور عالم اسلام کے تعلقات کے نئے دور کیلئے پرعزم ہیں